جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ کیلئے بھارتی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی(28 ستمبر 2025): ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج فائنل میں پاکستان کے خلاف ہاردک پانڈیا کی شرکت غیر یقینی ہے، بھارتی آل راؤنڈر کی فٹنس پر ابھی تک سوالات اٹھ رہے ہیں، جس سے دبئی میں اتوار کو ہونے والے فیصلہ کن میچ کے لیے ان کی دستیابی مشکوک ہے۔

آل راونڈر ہاردیک پانڈیا نے سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف ایک اوور کرایا تھا اور وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے، تاہم بعض بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا آج کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھارت کی پلیئنگ الیون میں جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی واپسی ہو گی جبکہ فاسٹ بولرز ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے, اس کے علاوہ آل راؤنڈر ابھیشیک شرما کو مکمل طور پر فٹ قرار دیا گیا ہے اور وہ آج میچ کے لیے دستیاب ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی کانٹے دار مقابلہ 41 سال بعد ایشیا کپ فائنل میں پہلی بار ہوگا، پاکستانی کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم ہیں جبکہ شائقین کو بھی اس میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں