پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی بار فائنل میں مدمقابل آئیں گی، میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل میں آج مدمقابل آئیں گی،اس بڑے مقابلے کیلئے پاکستان کی جانب سے وننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے کی توقع کی جارہی ہے تاہم بیٹنگ آرڈر میں تبدیل کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم میں حسن نواز کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم صائم ایوب کا بیٹنگ آرڈر تبدیل ہو سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف بھارت کے خلاف فائنل کے لیے مکمل فٹ ہیں، دوسری جانب بھارتی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔
پاکستان کے خلاف ہاردک پانڈیا کی شرکت غیر یقینی ہے، بھارتی آل راؤنڈر کی فٹنس پر ابھی تک سوالات اٹھ رہے ہیں، جس سے دبئی میں اتوار کو ہونے والے فیصلہ کن میچ کے لیے ان کی دستیابی مشکوک ہے۔
آل راونڈر ہاردیک پانڈیا نے سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف ایک اوور کرایا تھا اور وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے، تاہم بعض بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا آج کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھارت کی پلیئنگ الیون میں جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی واپسی ہو گی جبکہ فاسٹ بولرز ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے, اس کے علاوہ آل راؤنڈر ابھیشیک شرما کو مکمل طور پر فٹ قرار دیا گیا ہے اور وہ آج میچ کے لیے دستیاب ہیں۔
ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ کیلئے بھارتی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


