اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ایشیا کپ فائنل میں شاہد آفریدی کے 2 تاریخی چھکے ایشون کو آج بھی یاد، کیا کہتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اسپنر ایشون کے 21 ماہ بعد ورلڈ کپ اسکواڈ می واپسی پر پاکستانی نے انہیں شاہد آفریدی کے ایشیا کپ میں انہیں مارے گئے دو چھکے یاد دلائے تو بولر بھی چپ نہ رہے۔

پاکستان اور بھارت روایتی حریف ہیں جو کھیل کے میدان میں مدمقابل ہوں تو وہ کھیل کا میدان نہیں بلکہ میدان جنگ بن جاتا ہے۔ 2014 میں ایشیا کپ کا فائنل حقیقت میں پاکستان اور بھارت ٹاکرا تھا جس میں شاہد آفریدی نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے بھارت اسپنر ایشون کے آخری اوور میں لگاتار دو چھکے مار کر پاکستان کو تاریخی فتح اور دوسری بار ایشیا کپ کا چیمپئن بنایا تھا۔

بھارتی آل راؤنڈر اسپنر 37 سالہ روی چندر ایشون کی ورلڈ کپ 2023 کے لیے 21 ماہ کے طویل وقفے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہیں میگا ایونٹ سے قبل آخری لمحات میں اپنی طویل انجری سے بروقت صحتیاب نہ ہونے والے اکشر پٹیل کی جگہ شامل کیا گیا اور وہ اپنے کیریئر کا تیسرا عالمی کپ کھیلنے جا رہے ہیں جس کو وہ ممکنہ طور پر اپنا آخری میگا ایونٹ بھی کہتے ہیں ان کی اس واپسی کچھ کرکٹ شائقین کو ایشیا کپ 2014 کا فائنل یاد آگیا جب شاہد آفریدی نے بھارت سے یقینی فتح چھین لی تھی۔

اس فائنل میں پاکستان کو آخری اوور میں جیت کے لیے 10 رنز جب کہ بھارت کو صرف ایک وکٹ کی ضرورت تھی۔ بولر تھے روی چندرن ایشون اور سامنے تھے بوم بوم آفریدی۔ ایشون اپنے 9 اوورز میں 43 رنز کے عوض تین اہم پاکستانی وکٹیں حاصل کرچکے تھے اور اس اہم اوور کرانے کے حقدار تھے لیکن بنگلہ دیش کے میرپور اسٹیڈیم میں 246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاہد آفریدی نے آخری لمحات میں اپنے اعصاب کو مکمل قابو میں رکھتے ہوئے اوور کی چوتھی اور پانچویں گیند پر لگاتار دو چھکے لگا کر بھارت کے جبڑوں سے فتح کو چھین لیا۔

اس یادگار موقع پر ایک پاکستانی شائق نے ایشون کو آفریدی کی انہیں ماری جانے والی ان دو بڑی ہٹس کی سوشل میڈیا ایکس پر ویڈیو شیئر کرکے یاد دلائی اور ساتھ ہی بولر کو ٹرول کرنے کے لیے لکھا کہ شاہد آفریدی کو اب وہ ایشون کو مارے گئے وہ دو چھکے یاد ہیں۔

تاہم ایشون نے اس ٹرول کا جواب انتہائی متانت سے دیتے ہوئے کہا کہ "وہ (شاہد آفریدی) واقعی اچھے شاٹس مین تھے۔ واقعی میں ایک عظیم بال اسٹرائیکر کے طور پر اس کی تعریف کرتا ہوں،” ہندوستانی کرکٹر نے جواب میں لکھا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں