تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

ایشیا کپ کا فائنل شروع ہوتے ہی سری لنکا کی عبرتناک شکست پر ختم!

بھارت نے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کو روندتے ہوئے 10 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی، 51 رنز کا معمولی ہدف ساتویں اوور میں حاصل کرلیا.

تفصیلات کے مطابق کولمبو کے پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا فائنل محض تین گھنٹوں میں اپنے اختتام کو پہنچ گیا، بھارتی سورماؤں نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے ہرادیا، 51 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایشان کشن 23 اور شبمن گل 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل فائنل میں آئی لینڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا غیردانشمندانہ فیصلہ کیا۔بھارتی بولرزبالخصوص فاسٹ بولر محمد سراج سری لنکا پر قہر بن کرگرے، پوری سری لنکن ٹیم 16ویں اوور میں 50 رنز ہر اپنی بساط لپیٹ کر پویلین چلتی بنی۔

جسپریت بمراہ نے سری لنکا کے کوشل پریرا کو ایک کے مجموعے پر چلتا کی۔ اس کے بعد محمد سراج سری لنکن بیٹنگ کے لیے ڈراؤنہ خواب ثابت ہوئے۔ سراج نے 8 کے مجموعے پر سدیرا سمارا وکراما، پاتھم نسانکا اور چریتھ اسالانکا کو آؤٹ کیا۔

12 کے مجموعے پر محمد سراج اننگز میں اپنی 5 وکٹیں مکمل کرچکے تھے جب انہوں نے دھننجیا ڈی سلوا اور داسن شناکا کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 33 کے اسکور پر سراج نے کوشل مینڈس کو آؤٹ کرکے سری لنکا کی رہی سہی امید بھی ختم کردی۔

سراج نے مجموعی طور پر 21 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ؤان کا ساتھ دیتے ہوئے ہادریک پانڈیا نے محض تین رنز کے عوض 3 بیٹرز کو آؤٹ کیا۔

Comments

- Advertisement -