ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ویرات کوہلی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا لیکن گوتم گمبھیر اس فیصلے سے متفق نہیں۔
گزشتہ روز کولمبو میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے میں جہاں بیٹنگ میں ویرات کوہلی نے 94 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 122 رنز کی شاندار اننگ کھیلی وہیں طویل عرصے بعد ٹیم میں واپس آنے والے کے ایل راہول نے سنچری نے اپنی واپسی کا جشن منایا جب کہ لیگ اسپنر کلدیپ یادیو نے 5 پاکستانی بلے بازوں کو ٹھکانے لگایا۔
میچ کے اختتام پر ویرات کوہلی کو ان کی شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تاہم سابق بھارتی اوپنر اور موجودہ سیاستدان گوتم گمبھیر اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس ایوارڈ کا اصل حقدار کلدیپ یادیو ہے اگر یہ میرے اختیار می ہوتا تو میں اس کے لیے کلدیپ کا ہی انتخاب کرتا۔
جہاں کوہلی نے 47 ویں ون ڈے سنچری بنائی اور ون ڈے میں 13,000 رنز کو عبور کیا، کلدیپ نے فارمیٹ میں اپنا دوسرا پانچ وکٹ حاصل کیا۔ کے ایل راہول چوٹ سے واپسی پر اپنے شاندار ناقابل شکست 111 رنز کے ساتھ ایوارڈ کے دوسرے دعویدار تھے جب ٹیم انڈیا نے پاکستان کو 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔
میچ کے بعد اسپورٹس چینل سے گفتگو میں گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان کے بلے بازوں کے خلاف لیگ اسپنر کلدیپ یادیو کا خطرناک اسپیل ہی اصل گیم چینجر تھا جس نے اسپنرز پر مہارت رکھنے والی پاکستانی بیٹنگ کو سنبھلنے نہیں دیا۔
سابق اوپنر نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ویرات نے 47 ویں سنچری بنائی، کے ایل راہول نے بھی سنچری کی لیکن جس طرح یہاں وکٹ کا رویہ تھا اس صورتحال میں اگر کوئی بولر 8 اوورز میں 5 وکٹیں حاصل کرتا ہے اور وہ بھی خاص طور پر پاکستانی بیٹرز کے خلاف جو اسپنرز کو اچھی طرح کھیلنے کا گُر جانتے ہیں تو میرے خیال میں یہی گیم چینجر لمحہ ہوتا ہے۔
گوتم گمبھیر نے بیٹرز کو ہوا میں اور پچ سے باہر مار کر وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت پر کلدیپ یادیو کی بھرپور تعریف کی اور ورلڈ کپ سے قبل یہ بھارتی ٹیم کے لیے بہت ہی اچھا ہے کہ وہ اپنا بہترین بولنگ کمبینیشن بنائے۔
واضح رہے کہ 28 سالہ نوجوان اسپنر کلدیپ نے رواں سال بھارت اپنی کارکردگی کی بدولت ٹیم کی ضرورت بن گئے ہیں اور سال 2023 میں وہ اب تک 14 ون ڈے میچوں میں 16.57 کی اوسط اور صرف 4.57 رنز فی اوور کے اکانومی ریٹ سے 27 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
Kuldeep Yadav delivered a spell for the ages in a historic match! 🌟#KuldeepYadav #PAKvIND #AsiaCup2023 #SportsKeeda pic.twitter.com/K6wnHn5EBa
— Sportskeeda (@Sportskeeda) September 11, 2023
پاکستان کے خلاف کلدیپ یادیو نے 8 اوورز میں صرف 25 رنز دے کر 5 قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔