تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ایشیا کپ سے متعلق اہم اعلان ہوگیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایشیا کپ 2022 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ 2022 تک ملتوی ہوگیا ہے جس کے بعد رواں سال شائقین پاک بھارت کرکٹ میچ نہیں دیکھ سکیں گے۔

پی سی بی نے کچھ دیر قبل اعلامیہ میں ایشیا کپ کے ملتوی ہونے کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ گزشتہ سال ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث اسے 2021 تک ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اب اسے دوبارہ آئندہ سال تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے سری لنکا میں ہونے والا ایشیا کپ نہیں ہوگا، ممکن ہے کہ اسے دو ہزار تئیس تک ملتوی کرنا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ جون میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا جائے گا اور پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے کے بعد زمبابوے کا دورہ کرے گی، جس کے باعث لگتا ہے کہ سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ نہیں ہوگا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ایشیا کپ کو 2023 تک ملتوی کرنا پڑے۔

Comments

- Advertisement -