تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

ایشیا کپ ہاکی: قومی ٹیم کے کوچ نے معافی مانگ لی

ایشیاکپ میں 12 کھلاڑی کھیلانے پر ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ نےذمہ داری قبول کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

ہیڈکوچ سیگفرائیڈایکمین نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کیخلاف میچ میں ہرمنٹ میں تبدیلی کی جارہی تھی بحیثیت کوچ 12کھلاڑی میدان میں نہیں ہونا چاہیے تھے کراچی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سےبہت بڑی کوتاہی ہوئی بحیثیت کوچ میں اس کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

سیگفرائیڈایکمین نے کہا کہ اس کوتاہی کی وجہ سےہم ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی نہ کرسکے پاکستانی شائقین بھی افسردہ ہی میں اورمیری ٹیم ناکامی پرمعافی مانگتی ہے۔

ایشیا ہاکی کپ: جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی

ایشیا ہاکی کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے دو مزید گول اسکور کیے گئے تاہم ریفری نے انہیں مسترد کردیا جس کے بعد قومی ٹیم نے متعدد بار گیند کو جال میں پھینکنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔

امپائر نے فیصلہ دیا کہ گول کرتے وقت پاکستان کے 12کھلاڑی میدان میں تھے، 12 کھلاڑی میدان میں ہونے پر پاکستانی کپتان عمر کو یلو کارڈ دکھا کر 5 منٹ کے لیے باہر کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کے سپر فور میں کوالیفائی کرنے کا انحصار بھارت اور انڈونیشیا کے میچ پر ہے، جس میں بھارت کو بھاری مارجن سے میچ جیتنا ہوگا۔

Comments