تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...
Array

بھارت نے ہانگ کانگ کو باآسانی زیر کرلیا

دبئی: ایشیا کپ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو باآسانی 43 رنز سےشکست دیتے ہوئے سپر فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کی جانب سے 193 رنز ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ ٹیم مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناسکی۔

ہانگ کانگ کی جانب سے بابر حیات نے 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کی فتح کے لئے ناکافی تھی، کنچٹ شاہ 30، ذیشان علی 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے بھویشنر کمار، ارشدیپ سنگھ، رویندرجڈیجا اور اویش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ہانگ کانگ اپنا دوسرا گروپ میچ جمعے کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔Image اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے تھے ، آؤٹ آف فارم بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی فارم کو بحال کیا، ان کی اننگز میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔

ویرات کوہلی کے ساتھ ساتھ سوریا کمار یادیو نے ہانگ کانگ بولرز کی جم کر پٹائی کی، بھارتی بیٹر نے 26 گیندوں پر 68 رنز کی دل کش اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔Image

بھارتی اوپنر کے آر راہول نے 36 جبکہ کپتان روہت شرما نے 21 رنز بنائے، ہانگ کانگ کی جانب سے ایوش شکلا اور محمد غضنفر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہانگ کانگ نے  ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوالیفائر میچز میں ہم نے ہدف کا خوبصورتی سے دفاع کیا ہے، اسی لئے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے ہی بولنگ کرتے، پچ بولنگ کے لئے سازگار لگ رہی ہے، کوشش کرینگے کہ حریف ٹیم کو بڑا مجموعہ دیں۔

پاکستان کے خلاف میچ کے ہیرو ہارڈیک پانڈیا کو آج فائنل الیون میں شامل نہیں کیا گیا ، ان کی جگہ رشبھ پنت کی ٹیم میں واپسی ہوئی ۔ہانگ کانگ  نے ایشیا کپ میں آج اپنا پہلا گروپ میچ کھیلا  جبکہ بھارت کا یہ دوسرا میچ تھا، اس سے قبل بھارت نے اپنے پہلے گروپ میچ میں روایتی حریف پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ایشیائی ایونٹ میں بھارتی ٹیم اور ہانگ کانگ دو بار 2008 اور2018 میں ون ڈے فارمیٹ میں مدمقابل آئیں, دونوں مرتبہ بھارت نے بازی مار کر اپنی برتری کو برقرار رکھا۔

Comments

- Advertisement -