تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کو دیگر ٹیموں سے علیحدہ کیوں رکھا گیا ہے؟

دبئی: متحدہ عرب امارات میں اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا میلہ سجنے میں دو روز باقی ہے، ایونٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں دبئی پہنچ چکی ہیں۔

ایونٹ سے قبل ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کا دوہرا معیار سامنے آگیا، پاکستان سمیت ایشیا کپ کی دیگر ٹیموں ایک ہوٹل میں ٹہرایا ہے جبکہ بھارتی ٹیم کو انتہائی پرتعیش پام جمیرہ ریزارٹ میں رہائش دی گئی ہے۔

ٹیموں نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ دبئی میں تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، بھارتی ٹیم تیاری تو دیگر ٹیموں کے ساتھ آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ہی کررہی ہے لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر دیگر ٹیموں سے الگ رہائش اختیار کرنے کی روایت برقرار رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: راہول ڈریوڈ کی جگہ بھارتی ٹیم کا کوچ کون ہوگا؟ اعلان ہوگیا

یہی نہیں ان دنوں متحدہ عرب امارات میں موسم شدید گرم ہے، ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی ٹریننگ شام کے اوقات میں طے ہے ، اس کا دوسرا سیشن بھی غروب آفتاب کے بعد شیڈولڈ ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے تمام تر انتظامات ایشین کرکٹ کونسل کرتی ہے، ایشین کرکٹ
کونسل کے صدر بھارت کے جے شاہ ہیں جو بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری بھی ہیں۔

ایشیا کپ میں ستائیس اگست سے میچز کا آغاز ہوگا، اٹھائیس اگست کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

Comments

- Advertisement -