تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بھارت کیخلاف میچ: قومی ٹیم میں ’خفیہ ہتھیار‘ شامل

دبئی: نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ بھارت کے خلاف میچ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کریں گے۔

ایشیاکپ 2022 کے دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی، میچ کیلئے پاکستان کی فائنل الیون کے نام تو سامنے نہیں آسکے ہیں تاہم یہ اطلاع سامنے آئی ہے کہ نسیم شاہ اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر بتایا گیا ہے کہ نسیم شاہ بھارت کے خلاف اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا پہلا میچ کھیلیں گے۔ نسیم شاہ ٹی 20 میں پاکستان کیجانب سے ڈیبیو کرنے والے 96 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

نسیم شاہ کے کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہے، کسی بھی فارمیٹ کا ڈیبیو میچ کیرئیر کے لیے بہت اہم ہوتا ہے، خواہش ہے اپنی ٹیم کے لیے اچھی پرفارمنس دوں۔

Comments

- Advertisement -