اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

ایشیا کپ: آئمہ بیگ کے ساتھ نیپالی گلوکارہ افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کا دنگل کل سے پاکستان میں سجنے جارہا ہے، ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں میوزک کا تڑکہ لگایا جائے گا جس میں آئمہ بیگ کے ساتھ نیپالی گلوکارہ بھی گلوکاری کریں گی۔

پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کے افتتاحی میچ سے قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک تقریب بھی منعقد کی جائے گی، رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ نیپال سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ بھی سروں کا جادو بکھیریں گی۔

ذرائع کے مطابق صبح ساڑے 11 بجے ہی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیے جائیں گے، میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین میچ سے پہلے افتتاحی تقریب سے لطف اندوز ہونگے۔

میزبان پاکستان اور مہمان نیپال کی ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا جب کہ افتتاحی میچ کے بعد آتش بازی بھی کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں