جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

پاک بھارت ٹاکرا، ویرات کوہلی کے 15 سالہ کیریئر میں پہلی بار کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کیخلاف بڑی فتح کے بعد بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے 15 سالہ کرکٹ کیریئر میں پہلی بار ایسا ہوا کہ دو دن میں لگاتار ون ڈے کھیلا۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں گزشتہ روز کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں بھارت نے موسم، پاکستانی پیس اٹیک اور گرین شرٹس کے بہترین بلے بازوں کو پچھاڑتے ہوئے 228 رنز کی بڑی فتح اپنے نام کی۔ یہ میچ بارش اتوار 10 ستمبر کو شروع ہوا اور بارش کی مداخلت کے باعث پیر 11 ستمبر کو ریزرو ڈے پر مکمل ہوا جب کہ آج بھارت اسی میدان میں دفاعی چیمپئن سری لنکا سے مقابلہ کرے گا۔

روایتی حریفوں کے مقابلے میں بھارت کو بڑی فتح دلا کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے ویرات کوہلی نے اس میچ میں اپنی کلاس ثابت کی۔ میچ کے بعد اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے 15 سالہ کرکٹ کیریئر میں پہلی بار ایسا ہوا کہ لگاتار دو دن میں ون ڈے کھیلا۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم ٹیسٹ کے کھلاڑی ہیں اور جانتے ہیں کہ اگلے دن کیسے واپس آنا اور کھیلنا ہے۔ آج میدان میں نمی تھی جب کہ میں اب 35 سال کا ہو رہا ہوں تو مجھے اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا ہے تاہم اتنی بارش کے بعد میدان کو کھیل کے قابل بنانے پر میں گراؤنڈ اسٹاف کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاک بھارت ٹاکرے میں اتوار کو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا۔ بھارتی اوپنرز نے تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 14 اوورز میں 121 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ کپتان روہت شرما اور شبھمن گل نے نصف سنچریاں اسکور کر کے آؤٹ ہوئے ایسے موقع پر ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کریز پر آئے تاہم بھارت کے 147 رنز پر پہنچنے کے بعد بارش ایسی برسی کہ اس روز کھیل نہ ہوسکا تھا۔

ریزرو ڈے پر بھی بارش نے مزا کرکرا کرنے کی کوشش کی تاہم پونے دو گھنٹے تاخیر کے بعد میچ شروع ہوا تو کوہلی اور راہول نے ناقابل شکست ڈبل سنچری شراکت سے پاکستان کو 357 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پوری ٹیم 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

’ایشیا کپ میں بھارت سے بڑی شکست کی ذمے دار پاکستانی ٹیم منیجمنٹ ہے‘

اس میچ میں کوہلی نے ون ڈے کیریئر کی 47 ویں سنچری اسکور کرنے کے ساتھ تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں