تازہ ترین

وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا...

بھارت میں‌ 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، مرنے والوں‌ کی تعداد 288 ہو گئی

اڑیسہ: بھارت میں‌ دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے...

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

’جو پانڈیا نے کیا وہی میں نے کیا‘

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ جو پچھلے میچ میں پانڈیا نے کیا وہی میں نے کیا۔

ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں بھارت کے خلاف 71 رنز کی قیمتی اننگز کھیلنے والے محمد رضوان نے کہا کہ جیسے پانڈیا نے کوشش کی تھی کہ ایک اوور میں زیادہ رنز بنائیں اور آخر تک میچ لے جائیں ایسے کوشش کی کہ ایک اوور کو ٹارگٹ کر کے زیادہ سے زیادہ اسکور بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پلان یہی تھا کہ آخر تک میچ کو لے جائیں کیوں کہ ہمیں بیٹنگ اسٹرنتھ معلوم ہے ہماری بیٹنگ لائن میں بہت گہرائی ہے اندازہ تھا کہ آخری اوورز میں 40 سے 45 رنز بنا سکتے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ جب کپتان کے ساتھ میدان میں اترتا ہوں تو یہ پلان کرتے ہیں نئی گیند سے زیادہ سے زیادہ رنز بنائے جہاں بولرز غلطیاں کریں اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ سے ایک فائنل کی حیثیت رکھتا ہے سب جانتے ہیں کہ اتنا بڑا میچ ہوتا ہے یہ پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے اس لیے کوشش ہوتی ہے کہ پوری قوت سے کھیلیں۔

Comments