The news is by your side.

’فاسٹ بولر کافی عرصے سے بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں‘

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ فاسٹ بولر کافی عرصے سے بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں ہمارے تینوں فاسٹ باؤلر بہترین اور پراعتماد ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کےکوچز سےکھلاڑیوں کو مزید فائدہ مل سکتاہے اسسٹنٹ بولنگ کوچ عمر رشید کو کھلاڑیوں کی سپورٹ کےلیے بلایا گیاہے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں انہیں سردی گرمی سےفرق نہیں پڑتا ہمارے کھلاڑیوں کو علم ہے کیسے خود کو ماحول کے مطابق ڈھالناہے پاک بھارت شائقین کرکٹ سےبہت محبت کرتے ہیں۔

آئی سی سی اکیڈمی میں قومی ٹیم کے پہلے ٹریننگ سیشن کے بعد بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کا دبئی میں پہلا ٹریننگ سیشن بہت زبردست رہا ہے، سخت گرمی کے باوجود لڑکوں نے آج جان لگا کر پریکٹس کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو سامنے رکھ کر پریکٹس سیشنز پلانز کررہے ہیں، ہم کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے آئے ہیں، کوشش ہوتی ہے کھلاڑیوں کی سنیں، جہاں ممکن ہوہلکی پھلکی ٹیوننگ کرینگے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں