بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کیسے پہنچے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو بھاری مارجن 228 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو وکٹوں پر 356 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ہار بعد شائقین کرکٹ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پہلے نمبر پر بھارت، دوسرے پر سری لنکا براجمان ہے۔

پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے دو، دو پوائنٹس ہیں لیکن بھارت رن ریٹ میں سب سے اوپر ہے اور ان کا رن ریٹ 4.56 ہے، سری لنکا کا رن ریٹ 0.42 ہے جبکہ پاکستان کا منفی 892 ہے۔

ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کو سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینی ہوگی تاکہ نیٹ رن ریٹ بہتر ہوسکے ایسے میں پاکستان کے چار پوائنٹس ہوجائیں گے۔

اگر بھارت نے آج سری لنکا کو شکست دے دی تو پاکستان سری لنکا کو ہرا کر باآسانی فائنل میں پہنچ سکتا ہے لیکن اگر بھارت کو شکست ہوئی تو پاکستان کو بڑے مارجن سے فتح لازمی درکار ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں