تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

ایشیا کپ، پاکستان اپنے موقف پر ڈٹ گیا

بھارت کے ایشیا کپ کے لیے آنے سے انکار پر پاکستان بھی اپنے موقف پر ڈٹ گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رواں سال ایشیا کپ پاکستان میں شیڈول ہے اس کے بعد بھارت میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ہونا ہے۔ بھارت سیکیورٹی کو جواز بنا کر ایشیا کپ میں نہ آنے کے لیے بہانے تراش رہا ہے لیکن ساتھ ہی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے لیے اپنی چالبازیوں سے بھی باز نہیں آ رہا ہے۔

ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پہلے بی سی سی آئی نے گیند حکومت کے کورٹ میں ڈالی اور کہا کہ حکومت کی اجازت ہوگی تو ٹیم انڈیا ایشیا کپ کھیلنے بھارت جائے گی جب کہ حال ہی میں سابق بھارتی اسپنر ہربجن سنگھ نے بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلا اور ٹیم کو یہاں نہ بھیجنے کے معاملے کو بے جا اچھالا۔

ایشیا کپ میں شرکت کے لیے انڈیا کے پاکستان نہ آنے پر جواباً پاکستان نے بھی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کا کہہ چکا ہے۔ تاہم عالمی ایونٹ کا پاک بھارت مقابلہ سب سے بڑا ہوتا ہے اور پاکستان کے بغیر یہ ایونٹ اپنی اہمیت کھو دیتا ہے اس لیے اب بھارت نے روایتی چالبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ کے حوالے سے اپنے موقف پر یوٹرن لیا اور آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کو ویزے دینے کی یقین دہانی کرا دی۔

گزشتہ دنوں بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے مقامی صحافیوں سے گفتگو میں ایشیا کپ کے لیے انڈین ٹیم پاکستان بھیجنے کے معاملے پر پرانے موقف سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ بی سی سی آئی کا ہے یعنی گیند بھارتی کرکٹ بورڈ کے کورٹ میں ڈال دی ساتھ ہی جھانسہ دینے کے لیے یہ یقین دہانی کرائی کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت پاکستانی ٹیم کو ویزے دے گا۔

تاہم پاکستان اب بھارت کے کسی جھانسے میں آنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور ایشیا کپ کے حوالے سے اپنے موقف پر ڈٹ گیا ہے کہ کھیل میں کوئی سیاست نہیں ہے دنیا کو یہ دکھاؤ اور ’’پہلے ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان آؤ، پھر ورلڈ کپ کے لیے ہمیں بھارت بلاؤ۔‘‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی آئی سی سی اور اے سی سی اجلاس میں شرکت کے لیے تمام تر تیاریوں سے گئے ہیں اور اس حوالے سے اپنا بھرپور موقف سامنے رکھیں گے۔

Comments

- Advertisement -