تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’شکست کے قصور وار سیلکٹرز ہیں‘

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے شکست کا ذمہ دار سیلکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کو قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ کھلاڑیوں کی آپس میں دوستی ہونی چاہیے لیکن اس کے ساتھ پر فارمنس بھی ہونی چاہیے صرف لڑکوں کوالزام نہیں دیاجاسکتا اس میں مینجمنٹ کا قصور ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز اور ٹیم میجنمٹ من مانے فیصلے کر رہے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کپتان سے کوئی بات نہیں کرتا، چیف سلیکٹر ہوں یا دیگر ذمہ دار افراد وہ کپتان سے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر بات چیت نہیں کرتے۔

ان کا کہناتھا کہ شعیب ملک نے فائنل ختم ہونے کے بعد ٹوئٹ کیا لیکن ہم تو کئی سالوں سے سوال اٹھاتے آ رہے ہیں عرصے سے کہ رہے ہیں پاکستان کرکٹ کو نقصان ہو رہا ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ الزام کھلاڑیوں پر نہیں لگایا جاسکتا، شکست کے قصور وار وہ ہیں جنہوں نے ٹیم کو منتخب کر کے انہیں ایونٹ میں بھیجا، ایسے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا جو اہل ہی نہیں تھے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ سیلکٹرز نے کس معیار پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا؟ کس کارکردگی کی بنیاد پر انہیں ٹیم کا حصہ بنایا گیا؟ کوئی ان کا احتساب کرنے والا نہیں کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ہے۔

وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ رمیزراجہ کوبات کرنا چاہیےکہ آپ کو یہ لڑکا چاہیے تو کیوں چاہیے لوگوں کو اپنی مرضی سےنوازتےجارہےہیں کرکٹ کی طرف دھیان ہی نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -