ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

ایشیا کپ: سری لنکا محکمہ موسمیات کا اے سی سی کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو میں مسلسل تیز بارشوں کے باعث ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچز سمیت فائنل کا انعقاد بھی خطرے میں ہے ڈی جی موسمیات سری لنکا نے ایشین کرکٹ کونسل کو میچز نہ کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے سری لنکا میں ہونے والے میچز کا کل سے کولمبو میں آغاز ہو رہا ہے۔ لنکن دارالحکومت اس وقت شدید بارشوں کی زد میں ہے تاہم اے سی سی کے صدر جے شاہ میچز اسی جگہ کرانے پر بضد ہیں۔

کولمبو جہاں ایشیا کپ فائنل سمیت 6 میچز شیڈول ہیں تاہم موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب ڈی جی موسمیات سری لنکا نے بھی اے سی سی کو ایشیا کپ کے میچز کولمبو میں نہ کرانے اور کہیں اور منتقل کرنے کا صائب مشورہ دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 2 ستمبر کو پالی کیلے میں کھیلا جانے والا پاک بھارت ٹاکرا بھی بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کر دیا گیا تھا جس کے باعث نہ صرف شائقین کرکٹ مایوس بلکہ براڈکاسٹرز کو بھی بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

شاہینوں نے کولمبو میں پڑاؤ ڈال لیا

اتوار 10 ستمبر کو بھی روایتی حریف ایک بار پھر ٹکرائیں گے لیکن بارش کے باعث اس میچ پر بھی خطرے کی تلوار لٹک رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں