تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

ایشیا کپ، سری لنکا اور بھارت کا میچ آج، فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا اہم میچ آج کولمبو میں دفاعی چیمپئن سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا فاتح ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا اہم میچ آج کولمبو میں دفاعی چیمپئن سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا تاہم محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

آج کے میچ کی فاتح ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔ بارش کی مداخلت کے باعث دو روز میں مکمل ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 228 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی اتنی بڑی شکست سے پاکستان کے رن ریٹ پر بھی اثر پڑا اور تینوں ٹیموں کے دو دو پوائنٹ ہونے کے باوجود پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

بھارت اور سری لنکا نے دو دو میچز کھیلنے ہیں جب کہ پاکستان کا صرف ایک میچ سری لنکا سے جمعرات کو شیڈول ہے۔ فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے گرین شرٹس کو وہ میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -