ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچز کولمبو سے منتقل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچز کو کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کولمبو میں شدید بارشوں کے باعث ایونٹ کے چھ میچز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فائنل سمیت تمام میچز شیڈول کے مطابق ہبمنٹوٹا میں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم آج کولمبو کے بجائے ہمبنٹوٹا جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے ایشیا کپ کے حوالے سے رابطہ کیا تھا۔

ذکا اشرف نے جے شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے، پاکستان میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، اس لیے میچز پاکستان منتقل کرنے کے بارے میں سوچیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے، بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے۔

جے شاہ نے ذکا اشرف کو جواب دیا تھا کہ ہم صورت حال پر غور کر لیتے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں