تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

محمد رضوان نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی، محمد نواز شاندار آل راونڈ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

محمد رضوان نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 6 چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

اس طرح ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کی 48ویں اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں بیٹرز کی فہرست میں رضوان دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے 48 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 1852 رنز بنائے تھے جبکہ رضوان نے 48 اننگز میں 1854 رنز بنائے ہیں۔

محمد رضوان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اننگز کا 70 واں رن لے کر کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیرئیر کی ابتدائی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز 1916 پاکستان کے بابر اعظم نے بنائے ہیں۔

Comments

- Advertisement -