دبئی(28 ستمبر 2025): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورے دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم نے اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو ابھیشیک شرما کے قدموں پر نظر رکھنا ہوگی، پہلے اوور میں ابھیشیک کو باؤنسر نہ کرائیں، ابھیشیک اسپنر کو اچھا کھیلتا ہے، پیسر سے اٹیک کریں۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اسپنرز پر پاکستانی بلے بازوں کو مشکل ہورہی ہے، ایک اننگ اور ایک اسپیل میچ بدل سکتا ہے، آج کے میچ میں صائم اور شاہین کا پرفارم کرنا ضروری ہے۔
پاکستانی اوپنر صائم ایوب سے متعلق سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ صائم ایوب پاکستان کا مستقبل ہے، میرے خواہش ہے صائم ایوب فارم میں آجائے۔
سابق کپتان نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیا کہ فائنل میں جیتیں یا ہاریں تمیز نہ بھولیں، کھلاڑیوں کے کھیل پر تنقید کریں لیکن ذاتیات پر نہ آئیں، جیت جائیں تب بھی بدتمیزی نہ کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی بار فائنل میں مدمقابل آئیں گی، میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔
ایشیا کپ فائنل: بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم فائنل، بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا امکان
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


