اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

سری لنکا کی معذرت کے بعد ایشیا کپ یو اے ای منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: سری لنکا کی معذرت کے بعد ایشیا کپ متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا۔

صدر بھارتی کرکٹ بورڈ سارو گنگولی نے بی سی سی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کی معذرت کے بعد ایشیا کپ یو اے ای منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ 28 اگست سے 11 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

سارو گنگولی نے کہا کہ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہیں۔

واضح رہے کہ کرکٹ سری لنکا نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر  اے سی سی کو آگاہ کر کے ایشیا کپ 2022 کے انعقاد سے معذرت کر لی تھی۔

مزید پڑھیں: ’ایشیا کپ نہیں کرا سکتے‘، سری لنکن بورڈ نے معذرت کرلی

اے سی سی کا کہنا تھا کہ سری لنکا میگا ایونٹ یو اے ای میں کرانے کا خواہاں ہے تاہم میگا ایونٹ کے وینیو کا متبادل یو اے ای، بھارت سمیت دیگر ممالک بھی ہو سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں