ایشیا کپ 2023 میں بنگلا دیش کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے نجم الحسین شنٹو انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
شنٹو 3 ستمبر اتوار کو لاہور میں افغانستان کے خلاف 104 رنز کی اننگز کے دوران بائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف سے دوچار ہوئے تھے۔
اگلے دن ایم آر آئی میں پھٹوں کے پھٹنے کی تصدیق ہوئی بی سی بی کی میڈیکل ٹیم نے بلے باز کو آرام کا مشورہ دیا تاکہ انہیں آئندہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے محفوظ رکھا جا سکے جو صرف ایک ماہ دور ہے۔
ٹیم کے فزیو بایجد الاسلام خان نے کہا، "کھلاڑی نے بیٹنگ کے دوران ہیمسٹرنگ میں درد کی شکایت کی تھی اور وہ فیلڈنگ نہیں کر سکے تھے ان کا ایم آر آئی اسکین کیا گیا جس میں پٹھوں کے پھٹنے کی تصدیق ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ احتیاط کے طور پر شنٹو ٹورنامنٹ میں مزید حصہ نہیں لیں گے اور بحالی شروع کرنے اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے وطن واپس آئیں گے۔
ابھی تک کسی متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم بخار سے صحت یاب ہونے کے بعد لٹن داس کی واپسی ٹیم کے لیے بڑا حوصلہ ثابت ہوگی۔