ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

ایشیائی ممالک میں حالیہ قدرتی آفات سے تباہ کاریاں، 1140 سے زائد افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ (02 دسمبر 2025): ایشیائی ممالک میں سمندری طوفانوں، بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایشیائی ممالک میں حالیہ قدرتی آفات سے بے پناہ تباہ کاریاں ہوئی ہیں، انڈونیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں سیلاب سے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں 1140 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق انڈونیشیا میں کم از کم 604، سری لنکا میں 366، تھائی لینڈ میں 176 اور ملائیشیا میں 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، آفات میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں، جب کہ ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔

سری لنکا میں ایمرجنسی کا نفاذ ہے، صدر انورا کمارا نے سمندری طوفان، بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہوئی تباہ کاریوں کو 2024 کے سونامی کے نقصانات سے زیادہ تباہ کُن قرار دے دیا۔

برطانیہ میں شدید برفباری کا الرٹ جاری

تھائی لینڈ میں 76 ہزار بچے تعلیمی سرگرمیوں سے محروم ہیں، کیوں کہ اسکول یا تو بند ہیں یا متاثرہ علاقوں میں رسائی ممکن نہیں ہے۔ انڈونیشیا میں ایک ہزار اسکول سیلاب سے تباہ یا بند ہو چکے ہیں۔ متعدد اسکولوں کو عارضی طور پر ایمرجنسی شیلٹرز کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے جس کے باعث تدریسی سرگرمیاں معطل ہیں۔

دوسری جانب سمندری طوفان دتوا کے زیر اثر بھارتی ریاست تمل ناڈو میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، چنائی میں فلائٹ آپریشن معطل کر دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں