تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایشیا ہاکی کپ: جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی

جکارتہ: ایشیا ہاکی کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ کے اہم میچ میں جاپان نے پاکستان کے خلاف 14ویں منٹ میں ریوما لوکا نے فیلڈ گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جس کے بعد 15ویں منٹ میں اکیومی سیگی نے فیلڈ گول اسکور کیا جبکہ 27ویں منٹ میں جاپان کے اکوما نیوا نے گول کرکے 3 گولز کی برتری حاصل کی۔

کھیل کے دوسرے کوارٹر کے 23ویں منٹ میں پاکستان کے اعجاز احمد گول کیا جبکہ دوسرے کوارٹر کے 30 ویں منٹ میں ہی پاکستان کے مبشر علی نے پنالٹی کارنر پر گول اسکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ ہاکی: پاکستان نے انڈونیشیا کو آؤٹ کلاس کردیا

پاکستان کی جانب سے دو مزید گول اسکور کیے گئے تاہم ریفری نے انہیں مسترد کردیا جس کے بعد قومی ٹیم نے متعدد بار گیند کو جال میں پھینکنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔

امپائر نے فیصلہ دیا کہ گول کرتے وقت پاکستان کے 12کھلاڑی میدان میں تھے، 12 کھلاڑی میدان میں ہونے پر پاکستانی کپتان عمر کو یلو کارڈ دکھا کر 5 منٹ کے لیے باہر کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کے سپر فور میں کوالیفائی کرنے کا انحصار بھارت اور انڈونیشیا کے میچ پر ہے، جس میں بھارت کو بھاری مارجن سے میچ جیتنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -