The news is by your side.

Advertisement

ایشیا کبڈی کپ: آج فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل

واہ کینٹ: ایشیا میں کبڈی کے چیمپئن کا فیصلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہوگا۔

پی او ایف واہ کینٹ میں جاری تیسری ایشین کبڈی چیمپئن شپ میں آج چیمپئن کا فیصلہ ہوجائے گا۔ ٹائٹل معرکہ میں 2 روایتی حریفوں کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا۔ اہم ٹاکرا رات نو بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور بھارت دونوں ہی ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں۔ پاکستان نے ایران، سری لنکا، افغانستان اور نیپال کو شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑی ٹائٹل کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں تو بھارت نے بھی کامیابی کے لیے کمر کس لی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں