بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

ماہرہ خان اور مہوش حیات نے بالی ووڈ‌ اداکارؤں‌ کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات نے ایشیا کی پرکشش خواتین کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کی جانب سے سال 2019 کی ایشیا سے تعلق رکھنے والی پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی گئی جس کے ٹاپ ٹین میں دو پاکستانی اداکارائیں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

فہرست میں عالیہ بھٹ پہلے، دپیکا پڈوکون دوسرے، حنا خان تیسرے، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان چوتھے، سربھی چندانا پانچویں، کترینہ کیف چھٹے، شیوانگی جوشی ساتویں، نیا شرما آٹھویں، ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نویں اور پریانکا چوپڑا دسویں پوزیشن حاصل کرسکیں۔

- Advertisement -

برطانوی جریدے نے جو فہرست جاری کی اُس میں 50 خواتین کے نام شامل ہیں، ادارے کی جانب سے ووٹنگ کروائی گئی جس کے بعد فہرست کی درجہ بندی کو مرتب کیا گیا۔

ڈرامہ انڈسٹری سے بالی ووڈ تک کا سفر کرنے والی ماہرہ خان گزشتہ پانچ برس سے ٹاپ ٹین فہرست میں جگہ بنا رہی ہیں جبکہ گزشتہ برس دس خواتین میں اداکارہ صنم سعید کا بھی نام تھا البتہ اب اُن کی جگہ مہوش حیات نے لے لی۔

ایسٹرن آئی کے ایڈیٹر اسجد نظیر کا کہنا تھا کہ ’اس فہرست کا تعلق تمام خواتین کے ساتھ ہے، ہم جتنا انہیں حقوق دیں گے دنیا بھر میں اتنا ہی ابھر کر یہ سامنے آئیں گی‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں