تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت کے انکار پر پی سی بی نے مختلف آپشن پر غور شروع کردیا

بھارت کے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر پی سی بی نے مختلف آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کے بیان کے بعد پی سی بی تھنک ٹینک کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نےمختلف آپشنز پرغورشروع کر دیا۔

ذرائع نے بتایاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کے فیصلے کے جواب میں ورلڈ کپ بھی نہیں کھیلے گا۔۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم انکاری رہی تو تو پاکستان ایشین کرکٹ کانسل سے بھی نکل سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا اگر پاکستان کرکٹ بورڈ سمجھتا ہے کہ ایشن کرکٹ کونسل رکن ملکوں کے مفادات کا تحظ نہیں کر سکتی تو کانسل میں رہنے کا کیا فائدہ ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اور اے سی سی کے صدر جےشاہ نے پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل سے پوچھے بغیر پاکستان نہ جانے کا بیان دیا تھا۔

پی سی بی کی حکمت عملی 48 گھنٹوں میں سامنے آنے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -