The news is by your side.

Advertisement

ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ: پاکستان کے تینوں کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں

دوحا: ایشین سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے تینوں کھلاڑیوں نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ محمد آصف، محمد بلال اور بابر مسیح نے اپنے گروپس میں 4، 4 فتوحات حاصل کیں۔

ابوظہبی میں جاری ایشین سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ سابق امیچر ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے آخری گروپ میچ میں بھارت کے کمال چاؤلہ کو ایک کے مقابلے میں چار فریمز سے شکست دی اور گروپ میں چار فتوحات اور ایک شکست سے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

محمد بلال آخری گروپ میچ میں ایران کے سہیل واحدی سے پانچ صفر سے ہار گئے تاہم گروپ سی میں چار کامیابوں اور ایک ناکامی کی بدولت ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

پاکستان کے تیسرے کیوئسٹ بابر مسیح نے بھی گروپ جی میں اپنے چاروں میچز جیت لیے۔ ان کا آخری مقابلہ ہانگ کانگ کے چاؤ ہومن سے ہوگا۔ میچ کی ہار جیت سے قطع نظر بابر مسیح ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں