The news is by your side.

Advertisement

سوشل میڈیا پر پیسوں کی نمائش کرنا مہنگا پڑگیا، ٹک ٹاکر گرفتار

مکہ مکرمہ: مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ پر نوجوان کو پیسوں کی نمائش کرنا مہنگا پڑگیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس ٹک ٹاک پر پیسوں کی نمائش کرنے والے ایشیائی باشندے کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے جبکہ اس کی عمر تیس سال کے درمیان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے نا معلوم ذرائع سے حاصل ہونے والی خطیر رقم کی فخریہ طور پر نمائش کی، پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی اس کی شناخت کی گئی اور مختصر وقت میں ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ نمائش کی جانے والی رقم ایک کمپنی کی ملکیت ہے، جس میں گرفتار ملزم کا ہم وطن ساتھی کام کرتا ہے، دونوں افراد کو گرفتار کیا گیا اوران پر دھوکہ دہی اور سائبرکرائم کے الزام میں تفتیش جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں