تازہ ترین

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار، ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بے نتیجہ

اومان: رواں برس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے وینیو پر حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اومان میں منعقدہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا پاکستان کا مضبوط موقف ہے کہ ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ ایشیا کپ کو یو اے ای منتقل کیا جائے۔

ایشین کرکٹ کونسل نے متفقہ طور پر ایشیا کپ کے بارے میں فیصلہ موخر کردیا ہے اور مارچ میں اگلا اجلاس دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔

اس معاملے پر اے سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے اے سی سی اجلاس میں تعمیری بات جیت ہوئی اور بورڈ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے آپریشنز، ٹائم لائن اور دیگر اہم امور پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اے سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ پر بھی بات ہوئی اور بورڈ نے افغانستان کا بجٹ 9 فیصد سے بڑھاکر 15 فیصد تک کردیا ہے۔

Comments