تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

قدرتی آفات اور پاکستان سے متعلق سنسنی خیز رپورٹ جاری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے قدرتی آفات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قدرتی آفات سے متاثر ممالک میں ہائی رسک پر ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی موصول ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہی زلزلے سے زیادہ ہے، یہاں ہر سال قدرتی آفات سے 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قدرتی آفات کی تباہی سے پاکستان میں غربت بڑھتی ہے، سیلاب نے فصلیں، گھر اور سامان سب تباہ کردیا ہے اور پسماندہ اضلاع کو مزید پسماندہ کردیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں سیلاب اور زلزلے کے باعث سب سے زیادہ لوگ غربت کا شکار ہیں، بلوچستان، کے پی اور سندھ کے لوگ زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ملک میں فصلوں کی انشورنس بہت محدود ہے اور صرف 2 لاکھ 27 ہزار کسانوں کی فصل انشورڈ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب اور زلزلوں سے بچاؤ کیلئے کیے گئے اقدامات نا کافی ہیں، اس سے بچاؤ کیلئے ڈیزاسٹر رسک فنانس اپروچ کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی : پاکستان میں 1961 کے بعد جولائی کی سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں رواں سال ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں ملک کا 70 فیصد رقبہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -