ایشین گیمز ہاکی : پاکستان نے قازقستان کو سولہ گول سے ہرا دیا - سولہ گول سے ہرا دیا
The news is by your side.

Advertisement

ایشین گیمز ہاکی : پاکستان نے قازقستان کو سولہ گول سے ہرا دیا

جکارتہ : ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے قازقستان کو سولہ گول کے بڑے مارجن سے شکست دے دی، کامیابی کے بعد قومی ٹیم گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جکارتہ میں کھیلے جانے والے ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے تیسرے گروپ میچ میں قازقستان کو سولہ گول کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

پاکستان کی ایونٹ میں یہ تیسری کامیابی ہے، پورے میچ میں قازقستان کے کھلاڑی بے بس دکھائی دیئے۔ قومی ٹیم کے حملوں کا حریف ٹیم کے ڈیفینڈرز کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، قومی ٹیم کے محمد توثیق نے چار گول داغے۔

محمد ابوبکر نے تین بار گیند کو جال میں پہنچایا، شان علی، عمر بھٹہ اور رضوان علی نے دو دو گول اسکور کیے، ایونٹ میں مسسل تیسری کامیابی کے بعد قومی ٹیم پول بی میں ٹاپ پوزیشن پر آگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے عمان کو شکست دے دی

اس سے قبل ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے تھائی لینڈ کے بعد عمان کو بھی دس صفر سے ہرا دیا تھا، اس جیت کو ٹیم آفیشلز نے قوم کے لیے عید کا تحفہ قرار دیا۔ علاوہ ازیں کبڈی میں پاکستان نے جاپان کو 14-25 سے شکست دی جبکہ ایونٹ کے پانچویں روز ایران نے قومی والی بال ٹیم کو تین صفر سے ہرایا، قومی ٹیم اب تک تین میچوں میں چھتیس گول کر چکی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں