ایشین گیمز ہاکی ایونٹ، پاکستان نے عمان کو شکست دے دی asian games hockey
The news is by your side.

Advertisement

ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے عمان کو شکست دے دی

جکارتہ: انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے عمان کو صفر کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز ہاکی ایونٹ میں گرین شرٹس نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی، قومی ہاکی ٹیم نے عمان کو صفر کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دے دی، پاکستان کا اگلا مقابلہ قازقستان سے 24 اگست ہوگا۔

گرین شرٹس کی جانب سے علی شان نے تین، محمد دلبر اور محمد عرفان نے 2،2 گول اسکور کیے، اعجاز احمد، محمد عتیق اور عمر بھٹہ نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو بھی صفر کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ ایشین گیمز میں قومی کھلاڑی 35 مقابلوں میں حصہ لیں گے، تاہم خواتین کھلاڑی صرف 15 مقابلوں میں نظر آئیں گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں