ڈھاکہ: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی شکست دے دی۔
بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا، بھارتی ٹیم میچ کے آغاز سے قومی ٹیم پر حاوی رہی۔
پہلے کوارٹر میں برمن پریت نے گول کرکے برتری دلائی، تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں بھارتی کھلاڑیوں نے گول کیے۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول جنید منظور نے کیا۔
واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم دو میچ کے بعد بھی جیت کی منتظر ہے، جاپان کے خلاف پہلا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔
Highlights from our splendid win over Pakistan in 📸! 😍#IndiaKaGame #HeroACT2021 pic.twitter.com/1Tk9EsGGP2
— Hockey India (@TheHockeyIndia) December 17, 2021
دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی، ایونٹ میں پاکستان کا اگلا میچ جنوبی کوریا سے کل کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیش روانگی سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کیونکہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ایک ورلڈ کلاس ٹورنامنٹ ہے۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے قومی ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ نہیں لیا تاہم کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی ہے، بالخصوص فزیکل فٹنس اور ٹیکٹیکل انڈر سٹینڈنگ شامل ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں کے کھیل اور پرفارمنس میں کافی بہتری آئی ہے۔