The news is by your side.

Advertisement

ایشیئن چیمپیئز ٹرافی: پاکستان نے چین کو شکست دے دی

کوالالمپور: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے آخری میچ میں پاکستان نے چین کو 4 صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، قومی ٹیم کا اگلے راؤنڈ میں ملائشیا سے مقابلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان کھیلے جانے والے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی راؤنڈ کے آخری میچ میں پاکستان نے چین کو 4 صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے ایونٹ میں دفاعی چمپئین کے طور پر ایونٹ میں شرکت کی اور اپنے آخری میچ میں چین کو شکست دی۔ میچ کے شروع سے ہی پاکستانی ٹیم اپنی حریف پر حاوی رہی اور 4 گول اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے حسیم خان نے 2 جبکہ محمد عرفان اور علی شان نے ایک ایک گول اسکور کیا تاہم چین کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستان ن گروپ مرحلے کے پانچ میچوں میں سے تین میں فتح حاصل کی جبکہ 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان پہلے ہی اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے اور 29 اکتوبر کو کھیلے جانے والے میچ میں اس کا مقابلہ ملائشیا سے ہوگا جبکہ بھارت کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے جگہ بنا چکی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں