اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ: پاکستان کے نوح دستگیر نے نئی تاریخ رقم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے ایشین پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں نیا ایشین ریکارڈ قائم کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

پاکستان کے نوح دستگیر کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے اور وہ اپنی فتوحات سے مسلسل وطن کا نام روشن کر رہے ہیں۔ تاشقند میں ہونے والے ایشین پاور لفٹنگ مقابلوں میں گزشتہ روز انہوں نے 400 کلو گرام وزن اٹھا کر نیا ایشین ریکارڈ قائم کر دیا۔

120 کلو گرام سے زائد کٹیگری میں گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ایک اور کٹیگری میں سلور میڈل بھی جیتا۔

- Advertisement -

ان مقابلوں میں نوح دستگیر کے مدمقابل ایک ورلڈ چیمپئن اور ایک ایشین چیمپیئن بھی تھے جنہیں پاکستانی ایتھلیٹ نے شکست دی۔

واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے 2022 میں برطانیہ میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں بھی پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت رکھا ہے۔

نوح دستگیر بٹ نے 109 کلو گرام سے زیادہ وزن کے ویٹ لفٹرز کے مقابلے میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھا کر نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا تھا بلکہ کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں