اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

ایشین سنوکر چیمپئن شپ، آصف اور عرفان لاسٹ 16 میں پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں لیگ میچز کے بعد پاکستان کے محمد آصف اور رانا عرفان محمود براہ راست لاسٹ 16 راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکرٹری نوید کپاڈیہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے تیسرے دن رانا عرفان محمود ایک دن میں دو میچز جیت کر لاسٹ 16 میں پہنچ گئے۔

انہوں نے گزشتہ روز پہلے میچ میں یو اے ای کے محمد شہاب کو ایک کے مقابلے میں چار فریمز سے شکست دی جہاں ان کی جیت کا سکور ان کے حق میں 22-85، 4-82، 91-25، 41-49 اور 12-63 رہا۔ رانا عرفان نے 85 اور 52 کے عمدہ بریک بھی کھیلے۔

سابق عالمی چیمپئن محمد آصف (پاکستان) نے ٹام یون فنگ (ہانگ کانگ) کو ایک-چار سے قابو کرکے لاسٹ 16 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ان کی جیت کا سکور ان کے حق میں 8-73، 01-71، 28-88، 71-20 اور 12-63 رہا۔

انہوں نے 73 کا عمدہ بریک بھی کھیلا۔ قومی چیمپئن شپ کے رنرز اپ رانا عرفان محمود نے اپنے دوسرے میچ میں محمد وفی (ملائیشیا) کو 0-4 سے آؤٹ کلاس کردیا۔

اسنوکرز کلب سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

ان کی جیت کا اسکور ان کے حق میں 22-77، 45-78، 8-94 اور 0-77 رہا، انہوں نے 76 اور 75 کے شاندار بریک بھی کھیلے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں