جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی، تیل اور سونے کی قیمتیں بھی متزلزل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کے بعد نکئی انڈیکس 600 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ بینگ سینگ انڈیس میں 203 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاوٗ ہفتے کے آغاز پر بھی جاری رہا، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں پیر کے روز تیزی دیکھی گئی، جس کے بعد نکئی انڈیکس 600 پوائنٹس تک بڑھ گیا۔

ہینگ سینگ انڈیکس بھی 203 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 13 پوائنٹس بڑھے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1809 ڈالر 45 سینٹس پر آگئی جبکہ امریکی خام تیل جکے سودے 57 ڈالر 35 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کررہے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں