کراچی : ایشیا پاک نے جامشوروپاورپلانٹ کو تھرکے کوئلےمیں منتقل کرنے کیلئے کا سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کے کوئلے میں منتقل کرنےکیلئے ایشیا پاک کمپنی نے سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ، سی ای او شہریار چشتی نے کہا ہے کہ ایشیاپاک پلانٹ کو تھر کے کوئلے پر منتقل کرے گی، پلانٹ چلانےکیلئےکوئلہ تھر بلاک 1سے ایشیا پاک فراہم کرے گی۔
شہریار چشتی نے بتایا کہ ہم نے حکومت کو سرمایہ کاری پلان جمع کروادیا ہے، حکومت سے اجازت ملتے ہی سرمایہ کاری شروع کردیں گے۔
کمپنی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہمارے سرمایہ کاری کے منصوبے کو فوری طور پر منظور کرلے تو توقع ہے کہ پلانٹ اگلے سال ستمبر تک مقامی تھر کوئلے سے اپنا تجارتی آپریشن شروع کر دے گا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ ہر سال تقریباً 5 بلین یونٹ پیدا کرے گا۔
خیال رہے 650 میگاواٹ کا جامشورو کول پاور پلانٹ امپورٹڈ کوئلہ کی عدم دستیابی سےمکمل نہیں ہوا تھا، پلانٹ کا 96 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، 4 فیصد کام رکنے کی وجہ سے سرمایہ کاری خراب ہو رہی ہے۔