راولپنڈی(22 اکتوبر 2025): پنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی پانچ وکٹیں لینے والے پاکستان کے پندرہویں اور ٹیسٹ کرکٹ کے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔
پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی نے بدھ کے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کر کے 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
پاکستان کے آصف آفریدی نے انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا ریکارڈ توڑا، جو 1933 سے ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے سب سے عمر رسیدہ کرکٹر تھےم پاکستانی اسپنر نے یہ کارنامہ 38 سال اور 301 دن کی عمر میں انجام دیا، جو میریٹ کے 37 سال اور 332 دن کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔
پاکستانی اسپنر آصف کے یادگار اسپیل میں انہوں نے ٹرسٹن اسٹبس، ٹونی ڈی زورزی، ڈی والڈ بریوس، کائل ویرین اور سائمن ہارمر کو آؤٹ کیا، جس سے ان کے ٹیسٹ کیریئر کا شاندار آغاز ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 35 سال سے زائد عمر کے صرف چار کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں، آصف آفریدی اور چارلس میریٹ کے علاوہ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے ہائنز جانسن شامل ہیں، جنہوں نے 1948 میں انگلینڈ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا، اور انگلینڈ کے ڈی ڈبلیو کار، جنہوں نے 1909 میں آسٹریلیا کے خلاف یہ اعزاز حاصل کیا۔
آفریدی واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 38 سال کی عمر کے بعد یہ سنگ میل عبور کیا، جبکہ دیگر تینوں نے 37 سال کی عمر کے بعد یہ کارنامہ انجام دیا۔
پاکستانی بولرز میں نعمان علی نے 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 34 سال کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بلال آصف نے 33 سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
View this post on Instagram
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


