تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نوجوان بیٹسمین زخمی، متبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل

نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل بائیں ٹانگ میں انجری کی وجہ سے جنوبی افریقا کے ‏خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے ‏گئے پریکٹس میچ کے دوران گریڈ ون ٹیئر کی انجری کا شکارہوگئے تھے۔

سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت کے بعد آصف علی کو بطور متبادل کھلاڑی قومی ‏ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ آصف علی پہلے ہی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ‏اعلان کردہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ‏

چونکہ سعود شکیل زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ قومی ٹیسٹ اسکواڈکا بھی حصہ ہیں لہٰذا ‏فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ فی الحال نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنے ری ہیب پروگرام کا آغاز ‏کریں گے اور اگر وہ 12 اپریل سے قبل مکمل صحتیاب ہوجاتے ہیں تو وہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ‏بقیہ 10 ارکان کے ہمراہ ہرارے روانہ ہوجائیں گے۔

چونتیس رکنی قومی اسکواڈ 26 مارچ بروز جمعہ کو بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ جوہانسبرگ روانہ ہوگا۔ ‏ان 34 ارکان میں 21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔قومی ٹیم کو دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ‏ایک روزہ انٹرنیشنل میچز اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔قومی اسکواڈ وہاں سے 17 ‏اپریل کو 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنےہرارے روانہ ہوگا، جہاں سے 12 مئی ‏کو قومی اسکواڈ کی وطن واپسی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -