منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

وفاق کی آمرانہ ذہنیت کی مذمت کرتے ہیں،آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کی آمرانہ ذہنیت کی مذمت کرتے ہیں۔ وفاق نے تمام آئینی اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر سندھ پر حملہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بے نظیر بھٹو شہید کی آٹھویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا، آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئینی اصولوں کو پامال نہیں ہونے دے گی۔

رینجرز اختیارات کے معاملے پر فی الوقت وفاق و سندھ ایک سو اسی ڈگری کے اینگل پر کھڑے دکھا ئی دے رہے ہیں۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی آمرانہ ذہنیت کی مذمت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

سابق صدر نے وفاق کے نو ٹیفکیشن کو امن وامان کے نام سندھ پر چڑھائی کے مترادف قرار دیا،ان کا مزید کہنا ہے کہ انتہا پسندوں کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں جلا وطنی کاٹنے اور پھانسیاں قبول کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جمہوریت کیلئے جام شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں