The news is by your side.

Advertisement

بھارتی جارحیت کے خلاف فوج اور حکومت کے ساتھ ہیں: آصف علی زرداری

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہماری تعداد کم سہی،  آواز توانا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر کیا. ملاقات میں‌ قمر زمان کائرہ، چوہدری اسلم گل، سید حسن مرتضیٰ ملاقات شریک تھے، ملاقات میں پارٹی اموراورملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

پیپلز پارٹی کے چیئرمین  کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف فوج اور حکومت کے ساتھ ہیں، ان دنوں اندرونی بیرونی حالات ایسے نہیں کہ سیاست کریں.

اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ وفاق سندھ اور  بلوچستان کے مالی وسائل نہیں دے رہا، پتا ہے کہ پنجاب میں بھی اپوزیشن ارکان کومنصوبے نہیں‌ دیے جارہے .

مزید پڑھیں: بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاک فوج کی تعریف مہنگی پڑگئی

انھوں نے کہا کہ ملک نازک دورسے گزر رہا ہے، اس لئے ابھی چپ ہیں، سیاست کرنے پرآئیں، تو  بہت اچھا کھیل سکتے ہیں، ملکی حالات اجازت نہیں دے رہے  کہ پارٹی سیاست کریں، حالات اجازت دیتے تو حکومت کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتے تھے.

آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ملکی سلامتی کے لئے قربانی دیں، اب بھی دیں گے، پنجاب میں سیاست بدلے گی، قائدین عوام سے رابطے بڑھائیں، جلد جنوبی پنجاب سے پنجاب کے دورے کا آغاز کروں گا.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں