جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

انور مجید کےساتھ تعلقات سےانکار نہیں،آصف علی زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زردای کا کہناہے کہ انور مجید کےساتھ تعلقات سےانکار نہیں تاہم چھاپوں کا وزیرداخلہ سے پوچھا جائے۔

تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےوزیراعلیٰ سندھ اور سندھ کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائدپرحاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور قائد کے خواب کے مطابق پاکستان کو آگے لےکرچلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کےخاندان نےپاکستان بنایا،ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہےانہیں انصاف ملےگا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ میرا علاج لندن ، امریکا اور دبئی میں ہوتا ہےاور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق سفر کرتاہوں۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زردای کا کہناتھا کہ رواں ماہ 27دسمبر کو پارٹی پالیسی کا اعلان کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں