site
stats
سندھ

آصف علی زرداری کی ڈاکٹر عاصم سے ملاقات

کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری نے ادارہ برائےامراض قلب میں ڈاکٹرعاصم سے ملاقات کی اوران کی خیریت دریافت کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف زرداری نے کراچی کے قومی ادارہ برائے قومی امراض قلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈاکٹر عاصم کی عیادت کی اور طبیعت دریافت کی اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

آصف علی زرداری کی لندن سے دوبارہ وطن واپسی کے بعد ڈاکٹر عاصم سے یہ دوسری ملاقات ہے۔

ادارہ امراض قلب کے دورے کےبعد آصف علی زرداری ڈیفنس کے ایک ریسٹورنٹ پر پہنچے،جہاں انہوں نےتکہ اور کباب بھی کھائے۔سابق صدر آصف علی زرداری کو اپنے درمیان دیکھ کرلوگ حیران رہ گئے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عاصم کو ایک ہفتہ قبل انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کیا گیاہے جہاں ان کا اعلاج جاری ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹرعاصم کی جب طبیعت خراب ہوئی تھی تو اس وقت سابق صدرآصف علی زرداری لاڑکانہ میں تھے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گروں کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے سمیت مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمات زیرسماعت ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top