site
stats
پاکستان

میاں صاحب! آپ دھرتی پر بوجھ تھے اس لیے نکالا، آصف زرداری

zardari

لاہور : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نواز شریف کو “مجھے کیوں نکالا” کا کرارا جواب دے دیا، سابق صدر نے کہا کہ میاں صاحب! آپ دھرتی پر بوجھ بن گئے تھے، یہ دھرتی آپ کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ملک کو قرضوں تلے دبانے کا گناہ بھی قابل معافی نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سوچ جی ٹی روڈ اور شہباز شریف کی لاہور تک محدود ہے۔

عوام کو پانی اور صحت کی سہولتیں دینے کے بجائے سڑکیں بنائی گئیں، سڑکیں بھی مخصوص علاقوں میں بنائی جارہی ہیں، ان کی یہ سوچ ہے کہ سڑکوں پرلگا پیسہ عوام کو نظر آتا ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ شریفوں کوڈر ہے ان کی مصنوعی ترقی کا بم پھٹ کر کہیں تباہی نہ پھیلا دے۔ نواز شریف صرف جی ٹی روڈ کے وزیر اعظم رہے اور شہباز شریف صرف لاہور کے وزیراعلیٰ ہیں۔

نوازشریف نے اپنا موازنہ شیخ مجیب سے کیا انہیں کشمیر نہیں بھارت سے تجارت عزیز ہے، میں بہت پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اب نواز شریف گریٹر پنجاب کا نعرہ لگائے گا۔

 آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ میں اکثریت قائم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، سابق صدر نے قاف لیگ کے چوہدری برادران کو بلاول ہاؤس میں دعوت پر بلایا اور مشاورت کی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top