The news is by your side.

Advertisement

ذوالفقارعلی بھٹو تاریخ کے صفحات میں امرہو گئے، آصف علی زرداری

لاہور : سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ شہید بھٹو نے پاکستانی عوام کو سیاسی طاقت کا منبع بنایا، ذوالفقارعلی بھٹو تاریخ کے صفحات میں امر ہو گئے ہیں ۔

سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے پیغام میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ شہید بھٹو سے ملنے والا معمولی شخص بھی غیر معمولی بن گیا، شہید بھٹو ملک کی تاریخ میں ہمیشہ قد آورشخصیت رہیں گے، بھٹو نے متفقہ آئین دے کر اندرونی خطرات اور افواج پاکستان کو مضبوط کرکے بیرونی خطرات سے تحفظ دیا۔

آصف زرداری نے کہا سیاسی طاقت عوام سے نکل کر غیر منتخب عناصر کو منتقل ہو رہی ہے، طاقت گولی سے نہیں ووٹ کی پرچی سے آنی چاہیے، ذوالفقاربھٹوتاریخ کےصفحات میں امر ہوگئے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ انتہا پسندی کی سازشیں متحد ہوکر ناکام بنائیں گے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کل منائی جائے گی

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کل منائی جائے گی، برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام اور کارکنان شرکت کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں