اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا مکمل کرے، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ موجودہ کشیدگی پاک بھارت تعلقات کیلیے اچھی چیز نہیں۔ اقوام متحدہ انیس سو سینتالیس میں برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا مکمل کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کی باتیں ختم کی جائیں، نیو کلئیر پڑوسیوں کے درمیان جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

بامقصد مذاکرات کے ذریعے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلے کا حل نکالا جائے۔ دو ممالک کی کشیدگی دوسرے مما لک میں پھیل گئی تو تعلقات مزید خراب ہو جائیں گے اور کسی کو اس کا فائدہ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کے حق آزادی کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، آصف زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم سالمیت اور دفاع کیلئے ہرخطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں